تازہ ترین

Post Top Ad

لوڈنگ۔۔۔

جمعرات, دسمبر 24, 2020

ٹریفک قوانین کا امتحان، سوالنامہ اول


سوال نمبر 1: موٹروہیکلز آرڈینینس کی کس دفعہ کے تحت مختص ایریا میں مقرر کردہ سپیڈ سے تیز گاڑی نہیں چلائی جا سکتی؟
(1) 75
(2) 76
(3) 1 اور 2 دونوں نہیں

سوال نمبر 2: چڑھائی چڑھتے وقت اوورٹیک کیسے کر سکتے ہیں؟
(1) انڈیکیٹر کا استعمال کر کے
(2) اوورٹیکنگ ممنوع ہے
(3) انڈیکیٹر اور ہارن کا استعمال کر کے

سوال نمبر 3: جس صوبائی شاہراہ پر حد رفتار متعین نہ ہو وہاں کا زیادہ سے زیادہ کتنے کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی جا سکتی ہے؟
(1) 60 کلو میٹر فی گھنٹہ
(2) 40 کلو میٹر فی گھنٹہ
(3) 95 کلو میٹر فی گھنٹہ

سوال نمبر 4: گاڑی بند ہونے ی صورت میں رات کے وقت کونسی احتیاطی لائٹ آن رکھنی چاہیئے؟
(1) ہیڈ لائٹ
(2) پارکنگ لائٹ
(3) انڈیکیٹر لائٹ

سوال نمبر 5: احتیاطی اشارے کس شکل کے ہوتے ہیں؟
(1) چکور نما
(2) گول
(3) تکونی

سوال نمبر 6: ہائی وے پر اگر آپ گاڑی 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہے ہوں تو اگلی گاڑی سے فاصلہ کتنے فٹ ہونا چاہیئے؟
(1) 200 فٹ
(2) 100 فٹ
(3) 160 فٹ

سوال نمبر 7: زیبرا کراسنگ کے اوپر گاڑی روکنا درست ہے؟
(1) غلط ہے زیبراکراسنگ پر گاری کھڑی کرنا جرم ہے۔
(2) درست ہے جس سڑک پر ٹریفک نہ ہو وہاں زیبراکراسنگ پر گاڑی کھڑی کرنا کوئی جرم نہ ہے۔
(3) زیبراکراسنگ پر 01 فٹ اوپر تک گاڑی روک سکتے ہیں۔

سوال نمبر 8: موٹروے پر (ایچ۔ٹی۔وی) کی حد رفتار کیا ہے؟
(1) 120 کلو میٹر فی گھنٹہ
(2) 80 کلو میٹر فی گھنٹہ
(3) 100 کلو میٹر فی گھنٹہ

سوال نمبر 9: کسی بھی چوک میں لائن/لین طریقہ کار کے مطابق جن گاڑیوں نے سیدھا جانا ہے وہ سنٹر لین میں رہتی ہیں۔ جن گاڑیوں نے چوک سے دائیں مڑنا ہوتا ہے وہ دائیں لین میں رہتی ہیں اور جن گاڑیوں نے بائیں مڑنا ہوتا ہے وہ بائیں لین میں رہتی ہیں؟
(1) درست ہے۔
(2) غلط ہے۔
(3) یہ ڈرائیور کی مرضی پر منحصر ہے کہ جس لین میں سے چاہے مڑ سکتا ہے۔

سوال نمبر 10: ایمرجنسی کی صورت گاڑی کو کس جگہ پر کھڑا کیا جا سکتا ہے؟
(1) نوپارکنگ ایریا
(2) چوک کے بائیں جانب
(3) بس سٹاپ پر

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

شکریہ! ہماری ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کے لئے .... ہمیں امید ہے کہ یہ پوسٹ آپ کے لئے بہت مفید ہے. کوئی سوال ہے؟ یا اگر آپ اس پوسٹ سے متعلق کسی قسم کی مدد چاہتے ہیں۔ تو ذیل میں دیئے گئے کومینٹ باکس میں دائر کریں۔ اگر آپ اس مراسلہ سے محبت کرتے ہیں یا اسے پسند کرتے ہیں تو اسے اپنے دوستوں کے ساتھ اشتراک کریں.
حوالہ جات: ٹانگوالی ٹیوٹس مینجمنٹ

Post Top Ad